ابنا: سنائی کے ام شیحان علاقے میں مسلح دہشتگردوں نے ایک بار پھر حملہ کرکے 3 سیکوریٹی اہلکاروں کو ہلاک اور 4دیگر کو زخمی کردیا –گذشتہ ہفتے بھی مسلح افراد نے حملہ کرکے 16 مصری اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا –دوسری جانب مسلح دہشتگردوں کے خلاف سنائی میں جاری آپریشن کے دوران مصر کی سیکوریٹی فورسز نے مزید5 شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے – اس آپریشن میں 2 شدت پسند بھی زخمی ہوگئے ہیں – ایک اور کاروائی میں سیکوریٹی فورسز نے گرفتار کرکے ان سے بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا ہے -ادھر مصر کے صدر محمد مرسی نے حالیہ واقعات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنائی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے جاری آپریشن کی قیادت وہ بذات خود کریں گے۔ مرسی نے کہا ہے کہ سیناء میں آپریشن سیکورٹی کی صورتحال کی بہتری تک جاری رہے گا اور میں خود لمحہ بہ لمحہ اس کی نگرانی کروں گا۔
.......
/169